ملتان ( سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ(ق)کے زیر اہتمام پشاور خودکش حملہ میں شہید ہونے والوں کی مغفرت کے لئےسابق صوبائی وزیر رائے منصب علی خان کی رہائشگاہ پر دعائیہ تقریب منعقد کی گئی۔ ڈاکٹر خالد خاکوانی ، رانا محمد حفیظ،سابق ایم پی اے شمیم اختر ،غازی احمد حسن کھوکھر، شفاعت خان، یاسمین خاکوانی ،رانا جاوید رانا مدثر،قاری فاروق ،صوفی اللہ دتہ ،مہربان علی ،ڈاکٹر وسیم صفدر،عمر حفیظ ودیگر نے شرکت کی۔