پشاور( وقائع نگار)خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کی الیکٹرانکس مارکیٹ میں ہونیوالے الیکشن میں جاوید اختر گروپ نے میدان مار لیا ہے۔اور اس طرح تاجر رہنما جاوید اختر دسویں مرتبہ بازار کریمپورہ کے صدر منتخب ہوگئے ہیں،مخالف وقار پینل سے صرف جنرل سیکرٹری کی نشست پر مبشر حسین المعروف خائستہ ہی کامیاب ہوسکے ، نتائج کے مطابق صدارت کے امیدوار جاوید اختر نے 49 ووٹوں کی برتری سے 116 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئے نائب صدارت کے امیدوار عنایت الرحمان صرف 3 ووٹوں کی برتری سے الیکشن جیت گئے، انہوں نے 93 ووٹ لئے۔،پیر وقار جمال نے 2 103 ووٹ لیکر جائنٹ سیکرٹری منتخب ہوگئے،پریس سیکرٹری جمیل الرحمان نے 108 ووٹ حاصل کئے جبکہ انکے مخالف امیدوار صرف 70 ووٹ ہی لے سکے،اسی طرح فنانس سیکرٹری کے عہدے کے امیدوار سید اویس اعجاز نے 107 ووٹ لیکر نمایاں کامیابی حاصل کی،دوسری جانب وقار پینل کے مبشر حسین نے اپنے مخالف حریف حاجی ندیم گل کو 16 ووٹوں سے شکست دی۔جنرل سیکرٹری کے امیدوار مبشر حسین المعروف خائستہ 99 ووٹ لیکر اپنے پینل سے اکلوتے کامیاب امیدوار رہے ۔