• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ کے حلقوں میں افغان مہاجرین کی شمولیت قبول نہیں‘ نیشنل پارٹی

کوئٹہ (آن لائن )نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں کہا گیاہے کہ کوئٹہ میں بلدیاتی حلقہ بندیوں میں افغان مہاجرین کو شامل کرنے کامنفی اقدام قابل مذمت ہے مردم شماری میں محکمہ شماریات نے افغان مہاجرین سمیت دیگر غیر ملکی مہاجرین کو واضح کرتے ہوئے انہیں الگ کیاجس سے عوام کو اپنا حق کی ملنے کی امید جاگ اٹھی کیونکہ مہاجرین نے نادرا سمیت دیگر اداروںکرپشن کے ذریعے ملکی دستاویزات حاصل کررکھی ہیںجس سے حقیقی عوام کی حق تلفی ہورہی ہے حتیٰ کہ مہاجرین اہم سرکاری عہدوں پربھی تعینات ہیں بیان میں کہا گیا کہ اب دوبارہ مہاجرین کو کوئٹہ کی حلقہ بندیوں میں شامل کرنے کی کوشش کی جارہی ہےلوکل گورنمنٹ اور الیکشن کمیشن کا اس منفی اقدام میں شامل ہونا نہ صرف قابل مذمت بلکہ افسوسناک ہے مخصوص مفادات کے حصول کیلئے کوئٹہ کی مقامی آبادی کو مسائل میں دھکیلاجارہاہے پارٹی عوام کی حق تلفی کسی صورت ہونے نہیں دینگے اوراس اقدام کی ہرسطح پر مخالفت کرے گی۔
کوئٹہ سے مزید