• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدم اعتماد میں 100 فیصد کامیابی کی گارنٹی نہیں، بلاول بھٹو

لاہور، گوجرانوالہ(ایجنسیاں، ٹی وی رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کو مشکل ٹاسک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں کامیابی کی 100فیصد گارنٹی نہیں دے سکتے، تحریک عدم اعتماد کے نتائج جو بھی ہوں وزیر اعظم کا بندوبست کرنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گےموجودہ حکمرانوں کا کوئی مستقبل نہیں.

 انہوں نے بھی لندن بھاگ جانا ہے،آپ چاہتے ہیں حمایت کرنے والے اراکین کے نام سامنے لا کر انہیں مسنگ پرسنز بنا دوں، صحافی کے سوال پر جواب، ماضی میں اسٹیبلشمنٹ کا کردار نیوٹرل نہیں رہا لیکن اب تحریک عدم اعتماد کے موقع پر سب کچھ واضح ہو جائیگا، خان صاحب! عوام پر بھروسہ ہے تو اسمبلیاں توڑیں .

 الیکشن کے میدان میں آئیں،ابھی شروعات میں نے لمبی اننگز کھیلنی ہے،یہ حکومت میں ہونے کے باوجود لوگوں سے چھینتے ہیں، ہم نےعوامی مارچ مزدوروں کو بچانےکیلئے نکالاہے،جو کہتا ہے گھبرا نہیں اب خود گھبرا رہا ہے، وزیراعظم ملک کے ہر طبقے کو مہنگائی کے سونامی میں دبا دیا، عمران نے ٹیکسز کا طوفان کھڑا کر دیا ہے، ہم کب تک اس شخص کو برداشت کرینگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور، گوجرانوالہ میں جلسے سے خطاب اور جوہر ٹائون میں ندیم افضل چن کی دوبارہ پیپلزپارٹی میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

ناصر باغ لاہور میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پی پی چیئرمین کا کہنا ہے کہ عمران خان استعفیٰ دیں اور گھر جائیں، ورنہ اسلام آباد پہنچ کر عدم اعتماد لائینگے، خان صاحب! عوام پر بھروسہ ہے تو اسمبلیاں توڑیں اور الیکشن کے میدان میں مقابلہ کریں، ابھی شروعات ہے میں نے لمبی اننگز کھیلنی ہے، ہم نے تنخواہوں اور پنشن میں 100فیصد اضافہ کیا،یہ حکومت میں ہونے کے باوجود لوگوں سے چھینتے ہیں،آصف زرداری چین سے سی پیک لے کر آئے۔ ندیم افضل چن کی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ کسی ادارے کو ایک شخص کیلئے خود کو متنازع نہیں بنانا چاہیے.

تحریک عدم آسان نہیں بلکہ مشکل ہدف ہے ،100فیصد کامیابی کی کوئی گارنٹی نہیں دے سکتے، سب کچھ اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں لیکن انسان ہونے کے ناطے جو ممکن ہے وہ کاوشیں جاری ہیں ، ندیم افضل چن دوبارہ اپنے گھر واپس آئے ہیں اور وہ لوگ جنہوں نے ذوالفقا رعلی بھٹو شہید یا بی بی شہید کے دور میں پیپلز پارٹی کا پرچم اٹھایا ہم انہیں دعوت دیتے ہیں کہ وہ پیپلزپارٹی کے ساتھ شامل ہو جائیں۔

اس موقع پر راجہ پرویز اشرف، قمر زمان کائرہ، شیریں رحمنو دیگربھی موجود تھے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال ہے سب کے سامنے ہے ،حکومت کا مقابلہ کرنے کیلئے نئی سوچ ،طریق کار جو ش ولولے اورمحنت کی ضرورت ہے ، ہماری کوشش ہے کہ ملک میں صاف اور شفاف انتخابات کرائے جائیں تاکہ عوامی حکومت بنے جو مسائل کا حل کر سکے، ہماری یہ کوشش ہے اور ہم اس کیلئے اپنی محنت جاری رکھیں گے، ہم جمہوریت کی بحالی ،انسانی حقوق ،معاشی حقوق کی بحالی کی جدوجہد جاری رکھیں گے اور انشا اللہ کامیاب ہوں گے،ہم 3سال سے خان صاحب کے بیانات سن رہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید