• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازبھگوڑا ، شہبازبوٹ پالش والا،زرداری بیماری،فضلو ڈیزل ،عمران

میلسی(ایجنسیاں)وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن رہنماؤں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مجرم نمبر ون نواز شریف بالی وڈ کی اداکاری کرکےباہرگیا‘کیا کبھی کوئی گیڈر لیڈر بن سکتا ہے جو ملک سے دم دبا کر بھاگا ہو‘فضلو ڈیزل کے پرمٹ بیچ کراور دین کے نام پر پیسے بناتاہے ‘اس کو شرم آنی چاہئے ‘اس کومولانا نہیں کہوں گا‘فضلو آپ کا وزن بھی ذرا زیادہ ہے‘فضل الرحمن کو خوف خدانہیں ‘ شہباز شریف کو جو بھی بوٹ نظر آتا ہے اس کی پالش شروع کر دیتا ہے‘شہبازشریف کو گرفتارکرنا ہے تو مقصود چپڑاسی کو لے آئیں‘عدم ا عتماد لانے والی تیسری بیماری زرداری ہےجو سینماکے ٹکٹ بلیک کرتاتھا‘ زرداری کے ٹین پرسنٹ کی دنیابھرمیں دھوم مچی تھی ۔ اتوار کو میلسی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک لانے والے لوگوں میں پاکستان سے دو بار بھاگنے والا، خرابی صحت کا بہانہ بنا کر رو دھو کر منتیں کر کے جھوٹ کے سہارے باہر جانے والا شامل ہے، لندن میں بیٹھا نواز شریف بھگوڑا اور اس کی بیٹی فوج کو برا بھلا کہتی ہے ‘یہ سن لیں کہ یہ جنرل جیلانی کا زمانہ نہیں اب زمانہ بدل چکا ہے۔
اہم خبریں سے مزید