لاہور(نمائندہ جنگ) وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے لاہور میں بلاول زرداری کے لانگ مارچ سے خطاب پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلاول زرداری کا شارٹ مارچ لاہور میں ایک کارنر میٹنگ کی شکل میں ختم ہوا۔ انہوں نے کہا کہ بلاول کی جلسی سے کہیں زیادہ لاہوریے جیلانی پارک میں جشن بہاراں کے میلے میں موجود تھے۔ ایک کروڑ سے زائد آبادی کے شہر میں ایک چھوٹی سی جلسی کر کے بلاول زرداری نے خود کو ایکسپوز کر دیا ہے۔بلاول زرداری کب تک ذوالفقار بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو کے نام پر سیاست کا کھیل کھیلتے رہیں گے۔