• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور دھماکہ کی تحقیقا ت کیلئے عدالتی کمیشن قائم کیا جائے، وٹفورڈ کمیونٹی فورم

وٹفورڈ(نمائندہ جنگ)وٹفورڈ کمیونٹی فورم کے چیئرمین امجد امین بوبی، چوہدری محمد افسر،شفقت اقبال، جاوید احمد شاہ، چوہدری محمد سعید، حاجی محمد منیر، چوہدری محمد شاہپال، چوہدری محمد صدیق،کو نسلر سردار محمدآصف و دیگر رہنماؤں نے رسالدار مسجد پشاور میں ہونے والے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیر داخلہ شیخ رشید سے مطالبہ کیا کہ واقعہ کی تحقیقات کے لیے کمیشن قائم کرکے پس پردہ خفیہ ہاتھوں کو بے نقاب کیا جائےاور عوام کو حقائق سے آگاہ کریں۔اس موقع پر کمیونٹی فورم وٹفورڈ کے چیئرمین امجد امین بوبی نے کہا کہ یہ انتہائی درناک واقعہ ہے، دہشت گردوں نے منبر رسول کے سامنے دھماکہ کر کے62 افراد شہید کر دیئے ،اس واقعہ میں سیکڑوں افراد شدید زخمی ہو گئے ۔اس واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ چوہدری محمد سعید نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس واقعہ کی تحقیقات کے لیے غیر جانبدارانہ عدالتی کمیشن قائم کرنے کےلئے اقدامات کیے جائیں ۔ چوہدری محمد افسر نے ملک میں عوام کے جان ومال کےتحفظ کےلیے سیکورٹی انتظامات سخت کئے جائیں۔عوامی مسلم لیگ چیف آرگنائزر حاجی محمد منیر نے کہا کہ کسی کو بھی کوئی حق نہیں کہ وہ دوسروں کے مذہبی معاملات میں مداخلت کرے۔انہوں نے کہا کچھ غیرملکی طاقتیں پاکستان کے اندر دہشت گردی پیدا کرکے پاکستان کے اندر عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششیں کر رہی ہیں، عوام ان بزدلانہ حملوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں، پاکستان کی ملکی سالمیت اور قومی خودمختاری کے لیے افواج کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ چوھدری شفقت اقبال تبسم نے کہا کہ پاکستان اس وقت نازک حالات سے گزر رہا ہےانہوں نے سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئےحکومت پاکستان سےمطالبہ کیا ہے کہ زخمیوں کو ہر طرح کے علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جائیں۔ 
یورپ سے سے مزید