• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روسی ایتھلیٹ کیخلاف جنگ کی حمایت پر تحقیقات کا آغاز

کراچی ( جنگ نیوز) انٹرنیشنل جمناسٹک فیڈریشن نے روسی ایتھلیٹ کے خلاف جنگ کی حامی علامت پہننے پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ روسی جمناسٹک کھلاڑی ایوان کولیاک ہفتے کے روز قطر میں پوڈیم پر یوکرینی حریف کے ساتھ کھڑے تھے۔ ایوان کولیک نے لفظ ’زیڈ‘ کے نشان والا اسٹیکر ٹیپ کے ذریعے اپنے سینے پر چپکا رکھا تھا۔ انٹرنیشنل جمناسٹک فیڈریشن کے مطابقاس نے دوحہ میں اپریٹس ورلڈ کپ میں کلیاک کے “حیران کن رویے” کے لیے ان کے خلاف تادیبی کارروائی شروع کر دی ہے۔
اسپورٹس سے مزید