کراچی(اسٹاف رپورٹر)اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولین تھرور ارشد ندیم کی دوحہ ڈائمنڈ لیگ میں شرکت غیر یقینی ہے، ان کا کہنا ہے کہ دوحہ ڈائمنڈ لیگ میں شرکت کا فیصلہ آئندہ 8 سے 10 روز میں کریں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ سیزن میں بہت اہم ایونٹس ہیں، میرا فوکس ایشین گیمز، کامن ویلتھ گیمز اور ورلڈ ایتھلیٹکس الٹی میٹ چیمپئن شپ پر ہے۔ارشد ندیم نے حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد کوچ سلمان اقبال بٹ کی نگرانی میں پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں دوبارہ ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے۔