• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ‘سوئی گیس لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کا جینا حرام کردیا

پشاور (جنگ نیوز) سواتی گیٹ‘دائود ٹائون‘ گلبرگ‘ ٹی وی کالونی اور امید آباد میں سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کا جینا حرام کردیا۔ صبح پریشر نہ ہونے کی وجہ سے سکول جانے والے بچے اور دفتر جانے والے افراد ناشتہ سے محروم رہ جاتے ہیں سارا دن کھانا نہ پکنے کی وجہ سے عوام کی ذہنی پریشانی بڑھ گئی ہے جس کی وجہ سے گھریلو خواتین ذیابیطس سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا ہوگئی ہیں۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ محمود خان اور محکمہ سوئی گیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ گیس لوڈ شیڈنگ اور پریشر نہ ہونے کا مسئلہ ہنگامی بنیادوں پر حل کریں تاکہ وہ سکون کے ساتھ زندگی گزار سکیں۔اگر مسئلہ حل نہ کیا گیا تو وہ سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوجائیںگے۔
پشاور سے مزید