• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور دھما کہ متاثرین کے خاندانوں کو جامع امدادی پیکج دیا جائے،عرفان اقبال شیخ

پشا ور (لیڈی رپورٹر)ایف پی سی سی آئی کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین عرفان اقبال شیخ نے پشاور کی مسجد میں نماز ادا کرنے کے دوران معصوم شہریوں پر دہشتگردی کے گھناؤنے اور بزدلانہ حملے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہید ہو نیوالوں کی تعداد 63سے تجاوز کر گئی ہے اور تمام متاثرین کے خاندانوں کو ایک جامع امدادی پیکج کی فوری ضرورت باقی صفحہ4نمبر42ہے۔ عرفان اقبال شیخ نے گہرے دکھ کے ساتھ کہا کہ اس واقعے نے بہت سے خاندانوں کو ان کے روزی روٹی کمانے والوں سے محروم کر دیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ بہت سے متاثرین کو عارضی اور مستقل طور پر معذوری کا سامناہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زخمیوں کو اس وقت تک بہترین طبی دیکھ بھال فراہم کی جانی چاہیے جب تک کہ وہ مکمل طور پر صحتیاب نہیں ہو جاتے۔ایف پی سی سی آئی کے چیئر مین نے صوبائی اور وفاقی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس بربریت اور قتل عام کے متاثرین کو ہر طرح کی انسانی، طبی، مالی اور خاندانی امداد فراہم کریں۔ انہوں نے ہر خاندان کے مصائب اور بحالی کی ضروریات کا مکمل جائزہ لینے پر بھی زور دیا
پشاور سے مزید