• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمٰن پیپلز پارٹی کے عوامی مارچ سے آج خطاب کرینگے

اسلام آباد(محمد صالح ظافر) پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن پاکستان پیپلز پارٹی کے عوامی مارچ سے آج خطاب کریں گے.

 پی پی پی کے سربراہ چیئرمین بلاول بٹھو زرداری نے مولانا فضل الرحمٰن کو عوامی مارچ اسلام آباد کے ڈی چوک پر پہنچنے پر خطاب کے لئے مدعو کیا ہے واضح رہے کہ پی ڈی ایم کے قیام کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی اور جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے درمیان ناچاقی ہوگئی تھی جس کے بعد سے دونوں سیاسی جماعتوں نے اپنے اپنے راستے تبدیل کرلئے تھے۔

اور دونوں الگ الگ حکومت کے خلاف مہم چلا رہے تھے سیاسی ذرائع کے مطابق اپنے خطاب میں مولانا فضل الرحمن وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے لگائے گئے الزامات کا جواب دیں گے۔ مولانا فضل الرحمن کے ہمراہ پی ڈی ایم کے دیگر رہنما بھی ڈی چوک میں عوامی مارچ میں شرکت کریں گے۔

اہم خبریں سے مزید