اسلام آباد(ایجنسیاں)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مقابلے کابگل بج چکا‘ وزیراعظم نے اپنے کارڈ چھاتی سے لگا کر رکھے ہیں، یہ میچ وہی جیتیں گے‘ اپوزیشن کچھ نہیں کر سکتی‘ وزیر اعظم عمران خان چوروں‘اچکوں اور لٹیروں کو شکست فاش دے گا‘.
منگل کو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے وزیراعظم سے درخواست کی کہ چیف منسٹر ہائوس، کمشنر ہائوس سمیت اہم سرکاری عمارات تعلیمی مقاصد کے لئے دی جائیں۔ وزیرداخلہ نے لال حویلی کو بھی تعلیمی مقاصد کے لئے دینے کااعلان کیا۔
انہوں نے وزیر اعظم سے مخاطب ہوتےہوئے کہاکہ عزتوں کے فیصلے خداکے پاس ہیں‘اپوزیشن کچھ نہیں کر سکتی‘ وزیراعظم چوروں، اچکوں اور لٹیروں سے نہ گھبرائیں۔
دریں اثناءوزیراعظم کیخلاف جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد کے حوالے سےشیخ رشید نے کہاہے کہ وزیراعظم نے اپنے کارڈ چھاتی سے لگا کر رکھے ہیں، یہ میچ وہی جیتیں گے۔