• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرا پہلا نشانہ زرداری، بوٹ پالیشئے شو باز اور فضلو ڈیزل کو بھی نہیں چھوڑوں گا، ان کی گردن میرے ہاتھ آگئی ہے، عمران خان

کراچی ( اسٹاف رپورٹر‘ایجنسیاں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہےکہ گیدڑ کی جب موت آتی ہے تو وہ شہر کا رخ کرتا ہے‘ اپوزیشن نے عدم اعتماد کی تحریک جمع کرائی ہے اور انہوں نے وہ کام کیا ہے جس کیلئے میں ﷲ سے دعائیں مانگتا تھا ﷲ نے میری سن لی.

 اپوزیشن جال میں پھنس گئی ہے‘ عدم اعتماد کی تحریک اپوزیشن کی سیاسی موت ہوگی ‘ ان کی صرف عدم اعتماد کی تحریک ہی ناکام نہیں ہو گی بلکہ میں نے اس سے آگے کی بھی تیاری کی ہوئی ہے ‘ پہلے میرے ہاتھ بندھے ہوئے تھے‘.

اب میرے ہاتھوں کی زنجیر کھل جائے گی ‘اب میں رکوں گا نہیں ‘ ان کے پیچھے جائوں گا اور انہیں نہیں چھوڑوں گا‘ آصف علی زرداری میرا پہلا نشانہ ہوگا‘بوٹ پالش کرنے والے شوباز اور فضلو ڈیزل کو بھی نہیں چھوڑوں گا‘ان کی گردن میرے ہاتھ میں آگئی ہے ‘ .

ان تینوں کی شکلیں دیکھنے والی ہیں ‘یہ ملک بچانے نہیں بلکہ خود کو مجھ سے بچانے نکلے ہیں ۔گزشتہ روز گورنر ہاؤس کراچی میں پی ٹی آئی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن نے عدم اعتماد کی تحریک جمع کرائی ہے اور انہوں نے وہ کام کیا ہے جس کی میں دعائیں مانگتا تھا ‘میں دعا کرتا تھا کہ کسی طرح ان کی گردن میرے ہاتھ میں آ جائے‘میرا پہلا ہدف آصف علی زرداری ہو گا‘ .

دوسری طرف مقصود چپڑاسی والا شوباز اور بوٹ پالش کرنے والا ہے، وہ بھی زرداری کے ساتھ مل گیا ہے‘اسے بھی پتہ چل گیا ہے کہ اس کا بھی وقت آ گیا ہے‘اگلے تین مہینے بعد یہ بھی جیل جانےو الا ہے ‘فضل الرحمن بھی ان کے ساتھ ملا ہوا ہے جس کے اربوں روپے کے اثاثے ہیں لیکن کاروبار کوئی نہیں، ان تینوں کی شکلیں دیکھنے والی ہیں جو ملک بچانے نکلے ہیں، 30 سال سے یہ ملک کا خون چوستے رہے، اب اکٹھے ہو گئے ہیں، یہ ملک نہیں اپنے آپ کو بچانے نکلے ہیں۔

چوروں کے ٹولے کے خلاف جنگ صرف عمران خان کی نہیں ملک کے بچے بچے کی ہے‘ سب نے مل کر ان کو ادھر پہنچانا ہے جہاں انہیں بہت پہلے پہنچ جانا چاہئے تھا۔عمران خان نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان میں پیٹرول اور فضل الرحمان دبئی سے زیادہ سستا ہے اور ہم نےپٹرول اور فضل الرحمن کو 20روپے سستا کیا۔انہوں نے کہا کہ میرے ایک رکن قومی اسمبلی نے بتایا کہ مجھے 20 کروڑ روپے کی آفر ہوئی ہے تو میں نے کہا کہ پکڑ لو پیسے ویسے بھی یہ حرام کا پیسہ ہے۔

 اس کے بعد کوئی پناہ گاہ کھول دینا کوئی لنگر خانہ کھول دینا کوئی یتیم خانہ کھول دینا۔عمران خان نے کہا کہ ہر مشکل میں ہماری حکومت نکلتی گئی۔ ڈاکوں کو نہیں پتہ کہ ہم نے کتنے بڑے بڑے چیلنجز کا سامنا کیا۔ 

اہم خبریں سے مزید