• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور سانحہ مسلمانوں کو لڑانے کی سازش کا حصہ ہے، ملی یکجہتی کونسل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملی یکجہتی کونسل سندھ نے پشاورسانحے کومسلمانوں کو آپس میں لڑانے کی سازش کا حصہ قراردیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پہلے کی طرح اب بھی اتحاد امت کو برقراررکھتے ہوئے اغیار کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دینگے ،صوبائی صدر اسداللہ بھٹو کی قیادت میں ملی یکجہتی کونسل سندھ کے اعلیٰ سطح کے وفد نے مجلس وحدت المسلمین کے دفتر پہنچ کرصوبائی رہنماعلامہ باقرعباس زیدی ودیگر قائدین سے ملاقات کی علامہ باقرعباس زیدی نے کہاکہ ہماری اصل پہچان مسلمان ہے،ملت جعفریہ نے پہلے بھی اتحاد امت کو قائم رکھا ہےہرقسم کی قربانی کے لئے تیار ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید