لاہور(نمائندہ جنگ) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بہن اور باپ پر حملہ ناقابل برادشت ہے۔نانا،ماں،ماموں شہید ہوچکے،اب جوا ب دینگے.
پنجاب میں کوئی ٹرانسفر، پوسٹنگ خاتون اول کو پیسے دئیے بغیر نہیں ہوتی،علیمہ خان نے سلائی مشین کے نام پر اربوں کی کرپشن کی،ISI آصفہ پر حملے کی تحقیقات کرے ،کرپشن پر نکالے جانے والے کا بیٹا دوسروں پر الزام لگاتا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے انہوںنے مزید کہا کہ عمران نے ہسپتال کے نام پر غریبوںسے چندہ لے کر اپناکچن چلایا ،27فروی کے لانگ مارچ کے بعد 2 واقعات ایسے ہوئے ہیں جو ناقابل برداشت ہیں.
آصفہ بی بی پر حملہ قطعی طور پر ناقابل برداشت ہے، میں نے بہت صبر سے کام لیا کیونکہ میں میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتا ہوں، میں نے اس حملے کی ویڈیو ہر اینگل سے دیکھی اور یہ کوئی اتفاقی حادثہ نہیں لگتا، آصفہ بھٹو پر براہ راست حملہ مجھے ، انہیں اور ان کے والد کیلئے یہ ایک پیغام ہے کہ ہم بحالی جمہوریت کیلئے کام نہ کریں۔