• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صرف ایک مطالبہ ہے ملک کو آئین کے مطابق چلنا چاہئے،احسن اقبال

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام ”نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہمارا صرف ایک مطالبہ ہے کہ ملک کو آئین کے مطابق چلنا چاہئے،سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے کہا کہ عمران خان کی تقریروں میں ان کی بوکھلاہٹ نظر آرہی ہے،سینئر صحافی و تجزیہ کار فہد حسین نے کہا کہ عمران خان کی تقریروں سے لگتا ہے کہ وہ اگلے الیکشن کی تیاری کررہے ہیں، نمائندہ جیو نیوز مرتضیٰ علی شاہ نے کہا کہ علیم خان کی لندن آمد کا مقصد نواز شریف سے ملاقات ہی تھا،ن لیگ کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم نے عوامی جلسے میں یورپی یونین کے خط کا تمسخر اڑا کر پاکستان کی خارجہ پالیسی کو داؤ پر لگایا، اسی طرح عمران خان نے آرمی چیف کی فون کالز کا جلسے میں تمسخر اڑایا ہے جو بہت خطرناک رجحان ہے، کل ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ فوج سیاست میں غیرجانبدار ہے آج وزیراعظم کہتے ہیں غیرجانبدار جانور ہوتے ہیں، عمران خان کی ذہنی کیفیت ایٹمی طاقت کے حامل ملک کے سربراہ کیلئے غیرمناسب ہے۔ احسن اقبال کاکہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کیلئے مطلوبہ تعداد ہونے کے باوجود تمام سیاسی گروپوں سے بات کررہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ آئندہ الیکشن کیلئے انتخابی اصلاحات پر وسیع البنیاد اتفاق رائے موجود ہو، ہماری نہ کسی ادارے سے جنگ ہے نہ ہم کسی کیخلاف ہیں، ہمارا صرف ایک مطالبہ ہے کہ ملک کو آئین کے مطابق چلنا چاہئے۔
اہم خبریں سے مزید