• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جانوروں میں لمپی اسکین وائرس، گائے کی فروخت پر پابندی

عمرکوٹ ( نامہ نگار ) جیسے کہ اطلاعات کے مطابق بھارت اور دیگر بیرونی ممالک سے مویشیوں کی وائرس وبا لمپی اسکین وائرس پاکستان پہنچ گیا ہے اور سندھ میں دادو، شکار پور، ٹھٹھہ، سانگھڑ، خیرپور اور دیگر اضلاع کو اپنی لپیٹ میں لینے کے بعد اب عمرکوٹ ضلع میں پہنچ گیا ہے.

 پتھورو صوفی فقیر اور چھور کے قریبی گوٹھوں سے اس لمپی اسکین وائرس خصوصی گائے میں پھیلنے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہے جبکہ ایک اطلاع کے مطابق پتھورو بچابند صوفی فقیر کی مویشی منڈیوں میں گائے کی فروخت کرنے اور خریدنے کیلئے منڈیوں میں گائیوں کی آمد پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ یہ بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے .

یہ وائرس جس کو مویشیوں کی جلد کی بیماری کہا جاتا ہے اور اس بیماری میں خصوصی طور گائے کو اپنی لپیٹ میں لیتا ہے اس بیماری کی نشانیاں چیچک وبا کی طرح گائے کے پٹھوں پر اور گلے پر بڑے بڑے پھوڑے نکلتے ہیں ۔

علاج میں تاخیر ہونے کی وجہ سے وہ پھٹ جاتے ہیں اور سارے بدن میں خون جلنا شروع ہو جاتا ہے پھر جانور تڑپ تڑپ کر مر جاتا ہے اس کے لئے خصوصی طور پر صفائی کا انتظام مچھر مار اسپرے کرنا ضروری قرار دیا گیا ہے ہو سکے تو ان جانوروں کو مچھر دانیوں میں بند کر دیا جائے۔

اہم خبریں سے مزید