اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نےعمران خان کے سیاسی لیڈروں کے نام بگاڑنے والے حالیہ بیانات پرکہا ہے کہ وزیراعظم ریاست مدینہ کی توہمیشہ بات کرتے ہیں،اگر سورۃ الحجرات کی آیت نمبر 11ترجمہ کے ساتھ پڑھ لیتےتواپنے جلسوں میں سیاسی لیڈروں پرالزامات لگانے کیساتھ انہیں برے ناموں اور القاب سے نہ پکارتے،جس کامفہوم ہے’’اے ایمان والو! مرد دوسرے مردوں کا مذاق نہ اڑائیں ممکن ہے کہ ان سے بہتر ہو اور نہ عورتیں عورتوں کا مذاق اڑائیں ممکن ہے کہ یہ ان سے بہتر ہوں اور آپس میں ایک دوسرے پر عیب نہ لگاؤ اور نہ کسی کو برے لقب دو، ایمان کے بعد فسق برا نام ہے، جو توبہ نہ کریں وہی لوگ ظالم ہیں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ میرا تمام سیاستدانوں کو مشورہ ہے کہ سیاست میں شائستگی اور رواداری کا دامن نہ چھوڑا جائے۔