اسلام آباد ( ایوب ناصر) تحریک عدم اعتماد کی تاریخ کے اعلان کے بعداسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی حفاظت کے لئے رینجرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں.
حکمران جما عت اور اپوزیشن کی سب سے بڑی جما عت کی طر ف سے وفاقی دارالحکومت میں لاکھوں افراد کے جمع ہونے کی صورت میں امن عامہ خراب ہونے کا اندیشہ ہے ،جس کے لئے اسلام آباد انتظامیہ پہلے ہی ریڈ زون کی ذمہ داری رینجرز اور ایف سی کے دو ہزار جوانوں کو دے چکی ہے ، پنجاب، کے پی کے اور آزاد کشمیر سےپولیس کےدستے منگوانے کے لئے بھی رات گئے تک رابطے کیے جا تے رہے ۔