کوئٹہ(نمائندہ جنگ)بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نعیم اخترافغان اور جسٹس روزی خان بڑیچ پر مشتمل بینچ نے وزیراعظم عمران خان کی گورنرہائوس کراچی میں سیاسی رہنماوں کے خلاف دھمکی آمیز تقریر کے خلاف معروف قانون دان امان اللہ کنرانی کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کے دوران درخواست گذار نے عدالت کو بتایاکہ وزیراعظم عمران خان نے9مارچ کوگورنرہائوس کراچی میں خطاب کے دوران سیاسی رہنماوں و معزز شہریوں آصف علی زرداری،مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف کے خلاف نازیبا کلمات ادا کئے اور آصف علی زرداری کوکھلی قتل کی دھمکی دی مذکورہ تقریر کی ریکارڈنگ بھی موجود ہےاور وہ میرے پاس موبائل میں بھی ہے جس پر عدالت نے کہاکہ اس ریکارڈنگ کو یو ایس بی میں جمع کروائیں ۔ بعدازاں درخواست کی سماعت 25 مارچ تک کیلئے ملتوی کردی گئی ۔