ڈ یر ہ مراد جمالی ( نا مہ نگا ران /نیوزایجنسیاں ) سبی کے علا قے سانگان میں سیکو ر ٹی فورسزکی گا ڑ ی بارودی سر نگ سے ٹکر انے کےباعث چا ر اہلکار شہید ہو گئے جبکہ آ ٹھ اہلکار شد ید زخمی ہو گئے.
سیکورٹی ذرائع کے مطابق سبی کے علا قے گوٹھ سانگان میں سیکورٹی فورسز کی گا ڑ ی گشت کر ر ہی تھی کہ راستے میں نامعلوم افراد کی جانب سے بچھا ئی گئی با رودی سر نگ سے ٹکر ا گئی جس کے نتیجے میں چا ر اہلکار شہید اور آ ٹھ شد ید زخمی ہو گئے دھما کا سے گا ڑ ی مکمل طور پر تبا ہ ہو گئی،شہید و زخمی ہو نے والے اہلکاروں کوہیلی کاپٹر کے ذریعے سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کر دیا گیا.
واقع کے بعد سیکو رٹی فورسزکی بھاری نفری علا قہ میں پہنچ گئی اوربم ڈسپوزل اسکو اڈ کی مدد سے مزید بارودی سر نگیں تلا ش کر نےکا کا م جا ر ی ہے ، درایں اثناءگورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا ، ضیا ء لانگو و دیگر نے سبی کے علاقے سانگان میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سیکورٹی اہلکاروں کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا.
انہوں نے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ وہ ملوث عناصر کی جلد گرفتاری کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں، گورنر بلوچستان نے کہا کہ ہم قومی اتحاد واتفاق سے ہی تمام دہشت گرد اور تخریبی عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا سکتے ہیں۔
انہوں نے شہید ہونے والے سیکورٹی اہلکاروں کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی اور انکے اہل خانہ سے ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا۔
صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے کہاکہ بزدلانہ کارروائیاں بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی ناکام کوشش ہےقیمتی جانی نقصان پر افسوس کااظہار کرت ہوئے انہوں کہاکہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کیں جائیں۔