• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،تجاوزات کی موجودگی پر ٹریفک اہلکاروں کی سرزنش

پشاور( کرائم رپورٹر) چیف ٹریفک آفیسر پشاور عباس مجید مروت نے پیرزکوڑی پل کے نیچے تجاوزات کا نوٹس لیتے ہوئے ٹریفک پولیس اہلکاروں کی سرزنش کرتے ہوئے انہیں فوری تجاوزات ہٹانے کی ہدایت کردی ۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے پیر زکوڑی پل کے نیچے رنگ روڈ پر بڑی تعداد میں گداگروں کی موجودگی پر ٹریفک حکام کو ہدایت کی کہ وہ سوشل ویلفیئر حکام سے رابطہ کریں اور گدا گروں کو ان کے حوالے کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں جبکہ غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سڑک کو کلیئر رکھنے کیلئے ٹریفک حکام اور اہلکار اپنے پوائنٹس پر موجود رہیں اور ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔ انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے حکام اور اہلکار شہر بھر میں تجاوزات مافیا کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں تاکہ شہر میں ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو جبکہ بار بار تجاوزات قائم کرنے کے مرتکب افراد کے سامان کو ٹرمینل منتقل کیا جائے۔
پشاور سے مزید