• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، بلوچستان لیویز فورس میں بھرتیاں کالعدم قرار دینے کے ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف بلوچستان حکومت کی اپیل خارج

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ نے بلوچستان لیویز فورس میں تحصیلدار اور نائب تحصیلدار کی اسامیوں پر بھرتیاں کالعدم قرار دینے کے بلوچستان ہائیکورٹ کے فیصلے کو برقراررکھتے ہوئے آبزرویشن دی ہے کہ بھرتیاں خلاف قانون ہوئی تھیں،چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ نے بدھ کے ورز لیویز فورس میں تحصیلدار اور نائب تحصیلدار کی بھرتیاں کالعدم کرنے کے ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف بلوچستان حکومت کی اپیل کی سماعت کی تو فاضل عدلت نے مذکورہ بھرتیوں سے متعلق قانونی سوالات اٹھائے لیکن صوبائی حکومت کے وکیل اس ضمن میں اطمنان بخش جواب نہیں دے سکے ۔ جسٹس منصور علی شاہ نے محکمہ مال کے حاضر سروس ملازمین کو لیویز فورس میں تعینات کرنے پر سوال اٹھایا اور استفسار کیا کہ لیویز فورس میں بھرتیاں کس اتھارٹی کی جانب سے کی جاتی ہیں؟فاضل جج کا کہنا تھا کہ ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے حاضر سروس افسران کو لیویز میں کیسے تعینات کیا جا سکتا ہے؟

اہم خبریں سے مزید