• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ نے 50 سال پرانا قرض ادا کر کے ایران سے اپنے شہریوں کو چھڑا لیا

لندن (جنگ نیوز )برطانیہ کی جانب سے 530 ملین ڈالرز قرض کی ادائیگی کے بعد تہران نے جاسوسی الزام میں قید ایرانی نژاد برطانوی شہری نازنینزغاری-ریٹکلف اور انوشے اشوری کو رہا کردیا ۔عالمی میڈیا کے مطابق برطانوی خارجہ سکریٹری لِز ٹرس نے معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دہری شہریت کے مالک دونوں افراد ایران میں برسوں سے قید تھے اور اب وہ برطانیہ واپس آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے اوپر جو کئی دہائیوں سے ایران کا قرضہ تھا اُس کی ادائیگی کی جاچکی ہے۔ عمان کی رائل ایئر فورس کا ایک جیٹ طیارہ ایران سے نازنین اور انوشے کو لیکر روانہ ہوا۔برطانیہ کے ایک قانون ساز نے کہا کہ نازنین زغاری-ریٹ کلف اور انوشے اشوری تقریباً چھ سال سے ایرانی قید میں تھے۔ نازنین کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا تھا جبکہ انوشے کو اسرائلی انٹیلی جنس موساد سے تعلقات کی بنا پر قید کیا گیا تھا۔ایرانی سرکاری میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے قیدیوں کو 53 کروڑ ڈالرز کی ادائیگی کے بعد رہا کیا ہے جو برطانیہ کے اوپر واجب الادا تھا۔ ایرانی میڈیا نے یہ اعلان اس وقت کیا جب نازنین اور انوشے کو برطانوی حکام کے ساتھ ہوائی اڈے پر جانے کی اجازت دے دی گئی۔

اہم خبریں سے مزید