کراچی ( ٹی وی رپورٹ) ماہر قانون اعتزاز احسن نے کہا کہ سوشل میڈیا پر میرے سارے اکاؤنٹس جعلی ہیں۔اگر کسی ایم این اے کو اسلام آباد میں ووٹ ڈالنا ہے تو اُسے کوئی نہیں روک سکتا ووٹ ڈالنے سے باز رکھنا ایک جرم ہے اس کا فوجداری مقدمہ ہوگا خواہ پارلیمنٹ کے اندر پروسیڈنگ ہوایک انٹرویو میں اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ ووٹ ڈالنے سے کوئی اسپیکر روکے یا کوئی اور روکے وہ جرم ہے اور اس پر باقاعدہ ایف آئی آر ہوسکتی ہے۔ جب تک وہ شخص ووٹ ڈال نہیں لیتا چاہے اپنی پارٹی کے خلاف ووٹ دے ووٹ اس کا کاؤنٹ ہوگا 63-A میں لکھا ہوا کہ اگر وہ اپنی پارٹی کو ووٹ نہیں دیتا وزیراعظم کے خلاف ووٹ ڈال دیتا ہے تو اس کے بعد پارٹی ہیڈ چاہے تو اُس کو شوکاز نوٹس دے گا پھر وہ اس کو جواب دے گا۔