• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف کو معاشی بدحالی سے آگاہ کیا، مولانا فضل الرحمٰن

کراچی(ٹی وی رپورٹ) نجی ٹی وی کو انٹریو دیتے ہوئے جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آرمی چیف سے ملاقات میں انہیں ملک کی معاشی بدحالی سے آگا ہ کیا ،وہ سو فیصد متفق تھے،کوئی مجھے کہتا ہے کہ ذرا علیحدگی میں بات کرنی ہے تو میرا بھی اخلاقی فرض بن جاتا ہے کہ میں بھی اس کو علیحدگی کی حد تک محدود رکھوں۔

ان کا کہنا تھا کہ واضح نظر آرہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اس وقت غیر جانبدار ہے ،ہم نے کبھی اپنی پارٹی یا ذات کیلئے اسٹیبلشمنٹ سے بات نہیں کی ۔

اہم خبریں سے مزید