لاہور( نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ وزیراعظم جان لیں ملک تقریروں سے نہیں کارکردگی سےچلتے ہیں،سیاسی منظرنامہ حکومت کے گلے کی ہڈی بن چکا، جسے اب وہ نگل سکتی نہ اگل سکتی ہے، حکمران ناکامی کا اعتراف کریں، اسی میں ہی ان کی بچت ہے،وفاقی وزرا کے بے سروپا بیانات رسوائی اور جگ ہنسائی کے ساتھ ساتھ ملک کو سیاسی بحران کی جانب دھکیل رہے ہیں، سسٹم نہیں چلتاتو فریش الیکشن کرائے جائیں، سیاست دانوں میں تصادم سے نقصان جمہوریت ہی کا ہوتا ہے،مدینہ کی ریاست کے نام پر قوم کو دھوکا دیا گیا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں مختلف وفود سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ادھرلاہور کی معروف سیاسی و سماجی شخصیات کی جماعت اسلامی میں شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی صلاحیت، دیانت اور جمہوری روایات ملک و قوم کیلئے امید کی کرن ہیں۔