پشاور(جنگ نیوز)بجلی کے ناجائزاستعمال اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے پسکوٹاسک فورس کی کاروائیاں صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں جاری ہیں، مہم کے دوران مردان سرکل کی ٹاسک فورس نے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا ،تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹ کنڈوں ، بجلی چوری اور نادہندہ گان سے بقایاجات کی ریکوری کے لئے مردان 1 ڈویژن کی ٹاسک فورس نے بقایاجات کی مد میں نادہندہ گان سے مزید 45 لاکھ روپے کی ریکوری کی 41 میٹروں کو پولز پرشفٹ کردیا گیا ہے، 17ٹیمپرڈ میٹروں کو تبدیل کیا گیا،44 کنڈے ہٹائے گئے،21 میٹروں کو بقایاجات کی عدم ادائیگی پر اتارلیا گیا ، ڈائریکٹ کنڈوں کے استعمال پر 19 افراد کے نام ایف آئی آرز کے اندراج کے لئے متعلقہ پولیس سٹیشنز کو بھیج دئیے گئے ہیں، مردان 2 ڈویژن کی ٹیمو ں نے نادہندہ گان سے 0.95ملین روپے کی ریکوری کی ،تاجہ ،گدر،حمزہ کلے،گھمبٹ،چارمنگ اورگڑھی اسماعیل کے علاقوں میں 21کنڈے ہٹائے گئے ،کنڈے ڈالنے والے افراد کے نام ایف آئی آرز کے اندراج کے لئے متعلقہ پولیس سٹیشنز کو بھیج دئیے گئے ہیں۔