پشاور(جنگ نیوز)خیبر پختونخوا کے وزیر زکوٰۃ وعشر سماجی بہبود خصوصی تعلیم وترقی خواتین انور زیب خان نے زمونگ کور انسٹیٹیوٹ پشاور کا اچانک دورہ کیا صوبائی وزیر نے انسٹیٹیوٹ کے مختلف بلاکس، ہاسٹل، مسجد، ہیلتھ کئیر یونٹ کا معائنہ کیا اور موقع پر موجود بچوں سے انتظامات اور سہولیات کے بارے میں دریافت کیا صوبائی وزیر نے میس کا بھی دورہ کیا اور صفائی ستھری کا جائزہ لیا اس موقع پر صوبائی وزیر کو ہفتہ وار کھانے کا مینیو لسٹ بھی پیش کیا جوکہ ہاسٹل میں قیام پزیر بچوں کو دیاجاتاہے صوبائی وزیر کو ڈائریکٹر زمونگ کور نے انسٹیٹیوٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس وقت انسٹیٹیوٹ میں پشاور اور صوبے کے دوسرے اضلاع سے تقریبا 645 بچے قیام پذیر ہے جسے مفت تعلیم کے ساتھ ساتھ کھانا پینا، رہائش، کھیل کود اور دیگر سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہے اور بہت جلد یہ تعداد ایک ہزار تک پہنچ جائیگی، صوبائی وزیر انورزیب خان نے انسٹیٹیوٹ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ معاشرے کے ان یتیم اور بے سہارا بچوں کی خدمت کرنا نیک اقدام ہے، انہوں نے کہا کہ معاشرے کے پسماندہ طبقات کی پسماندگی دور کرنا اور ضروریات ذندگی کی تمام سہولیات مہیا کرنا موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں انہوں نے زمونگ کور انسٹیٹیوٹ کے عملے کو ہدایت کی کہ حکومت کی طرف سے بچوں کو دی جانے والی سہولیات میں کسی قسم کوتاہی نہیں ہونی چاہئیے انسٹیٹیوٹ میں قیام پذیر بچے ملک وقوم کا سرمایہ اور مستقبل ہے۔