کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے آسٹریلین کر کٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز لاہور میں خود کو فٹ رکھنے اور پاکستان کے ماحول سے لطف اندوز ہونے کے لئے گالف کھیلنے میں مصروف ہیں۔ جمعے کو انہوں نے لاہور گالف کورس میں گالف کھیلی اور اس کی دلکشی اور خوبصورتی کے مداح ہوگئے۔ ان کے ساتھ ٹیم کے دیگر کھلاڑی بھی تھے ۔