• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باکسر طاہر علی کی ہلاکت کی تحقیقات ہونگی، ارباب لطف اللہ

کراچی (شکیل یامین کانگا/اسٹاف رپورٹر) معاون خصوصی برائے کھیل ارباب لطف اللہ نے کہا ہے کہ باکسر طاہر علی کی ہلاکت انتہائی افسوس ناک امر ہے، اس سانحہ کی مکمل تحقیقات کی جائے گی اور اس کے ذمہ داران کو سزا بھی دلوائی جائے گی ۔سیکرٹری اسپورٹس کو واقعہ کی تفصیلات معلوم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ کھلاڑی کی ہلاکت بڑا واقعہ ہے ،ان کے لواحقین سے تعزیت کرتا ہوں ۔ ٹرائلز اور مقابلوں کے دوران تمام حفاظتی اقدامات لئے جانے چاہئے تھے، واقعے کی تفصیل آنے کے بعد قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ اس سوال پر مختلف ایسو سی ایشنوں کے لوگوں کو فنڈز لینے کے باوجودمقابلوں میں کسی قسم کی سہولت اور کھلاڑیوں کو فراہم نہیں کرتے ، انہوں نے کہا کہ اسکی بھی تحقیقات کرائی جائے گی۔