لاہور ( نمائندہ جنگ)ملک میں سیاسی ہلچل اور وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد اسمبلی میں پیش کئے جانے کے بعد لاہور میں مختلف شاہراہوں پر شہباز شریف وزیراعظم کے فلیکسز آویزاں کر دیئے گئے ہیں جن پر "وقت کی مجبوری شہباز شریف ضروری" کے نعرے درج ہیں بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف کی احتساب عدالت پیشی کے موقع پر "وزیراعظم پاکستان انشاءاللہ " پر مبنی فلیکسز لگائے گئے ہیں، پوسٹرز پر نوازشریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز کی تصاویر بھی نمایاں ہیں۔