اسلام آباد (اے پی پی) چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے سپریم کورٹ کے احاطہ میں پودا لگا کر موسم بہار شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا ۔ عدالت عظمیٰ سے جاری تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے جمعہ کو یہاں سپریم کورٹ کے احاطہ میں عدالت عظمٰی کے دیگر معزز ججز صاحبان کے ہمراہ پودا لگا کر سال 2022 ء موسم بہار کی شجر کاری مہم کا آغاز کیا ۔