ملتان (سٹاف رپورٹر) سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب جاوید اختر محمودکا ڈیرہ غازی خان کا دورہ،کشمیر پارک اور پُل ڈاٹ کے ترقیاتی کاموں کو جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور دیگر سکیموں کو مقررہ وقت مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ڈی جی خان میں جشن بہاراں کے سلسلے میں پھولوں کی نمائش اور سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا۔