کراچی(اسٹاف رپورٹر) شارجہ میں پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے تین ملکی ٹورنامنٹ جیت لیا۔ہفتے کو فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 58 رنز سے شکست دے دی۔ 217 رنز کے تعاقب میں بھارت کی ٹیم 9 وکٹ پر 158 رنز بناسکی ۔پاکستان نے 4وکٹ پر 216 رنز بنائے تھے ۔ نثار علی 69 اور بدر منیر 63 رنز بناکرنمایاں رہے۔