راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں شہری اشیا سے محروم ہوگئے۔ باچہ خان کے دس پائپ بورنگ والے ،کورال کے علاقہمیں حمد کی دکان کے تالے توڑ کر موبائل فون،تھانہ لوہی بھیر کے علاقہمیں طلحہ کے ملازم بختیار نے 8تولہ وزنی طلائی زیوراور نقدی ،حسیب کی گاڑی سے لیپ ٹاپ اور موبائل ،تھانہ سبزی منڈی کے علاقہمیں رفیق ایڈووکیٹ کی گاڑی کی بیٹری، تھانہ نون کے علاقہمیں دوران سفر اللہ دتہ کی بیٹی کے پرس سے موبائل اور نقدی چوری کر لی گئی ،تھانہ کوہسار پولیس نے عرفان مجید کی درخواست پر قاسم کے خلاف 39لاکھ پچاس ہزارروپے ، تھانہ شالیمار پولیس نے طاہر اقبال انسپکٹر (ریٹائرڈ ) کی درخواست پر شین گل کے خلاف دس لاکھ پچاس ہزارروپے ،تھانہ لوہی بھیر پولیس نے عمر کی درخواست پر راجہ وقاص کے خلاف ساٹھ لاکھ روپے مالیت،تھانہ آئی نائن پولیس نے اسامہ کی درخواست پر عبداللہ کے خلاف ایک کروڑروپے مالیت کے چیک ڈس آنر ہونے پر مقدمات درج کرلئے۔