کراچی( اسٹاف رپورٹر) قومی ہاکی ٹیم کے سابق کوچ اور سلیکٹر خالد بشیر نے وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ قومی ہاکی کھلاڑیوں کو بے روزگاری سے بچانے اور ان کے مالی مسائل کو حل کرنے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں، حکومتی ہدایت پر کئی اداروں نے اپنے کھیل کے ڈیپارٹمنٹ کو بند کر کے کھلاڑیوں کو فارغ کردیا ہے جس میں ہاکی اولمپئینز اور انٹر نیشنل کھلاڑی بھی شامل ہیں۔