ملتان (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن جنوبی پنجاب کا نوٹس ۔عرصہ دراز سے غیر فعال جوبلی فیملی ہسپتال بہاولپور کو جلد از جلد فعال کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئیں ہیں۔اس حوالےسے ایڈیشنل سیکرٹری جنوبی پنجاب سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر امجد شعیب ترین نے اے ایم ایس ڈاکٹر تنوہر کے ساتھ ایک میٹنگ بھی کی تھی ۔ جس میں جوبلی فیملی ہسپتال کو فعال رکھنے کے حوالے سے مخلتف تجویز پر غور کیا ۔اس کے ساتھ مجد شعیب ترین نے ہدایت دی کہ جوبلی فیملی ہسپتال کا سامان کو فوری طور پر واپس ہسپتال میں رکھوایا جائے ۔جو اس ہسپتال کے ڈاکٹرز سمیت دیگر اہلکاروں کی ڈیوٹی لگا کر فعال کیا جائے اور ایک ماہ میں مکمل طور پر ہسپتال کو فعال کرنے کا کہا ہے۔ واضح رہے 2005/6 میں مذکورہ ہسپتال دیا گیا تھا۔