• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قندیل کے بھائی کی بریت کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

لاہور(مانیٹرنگ نیوز) پنجاب کے پروسیکیوشن ڈپارٹمنٹ نے سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری میں سوشل میڈیا اسٹار قندیل بلوچ کے قتل کیس کے واحد مجرم کی بریت کو چیلنج کرتے ہوئے ریاستی اپیل دائر کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے ملتان بینچ نے 14فروری کو قندیل بلوچ کے بھائی محمد وسیم کو پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کی دفعہ 311کے تحت ٹرائل کورٹ کی جانب سے 2019میں سنائی گئی عمر قید کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے ان الزامات سے بری کر دیا تھا۔ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل خرم خان کی جانب سے دائر ریاستی اپیل میں دلیل دی گئی کہ لاہور ہائی کورٹ نے مجرم کی اپیل منظور کرتے ہوئے قانون اور کیس کے حقائق کو اس کے حقیقی تناظر میں نہیں سمجھا، مقدمے میں مجرم کو بری کرنا انصاف کی ناکامی ہے،اپیل میں استدلال کیا گیا کہ سیکشن 164سی آر پی سی کے تحت مجرم کا اقبالی بیان قائل کرنے کے لیے کافی تھا لیکن لاہور ہائی کورٹ نے محض تکنیکی اور مفروضوں کی بنیاد پر اسے مسترد کر دیا۔اس میں مزید کہا گیا کہ عدالت نے اعتراف جرم کے حوالے سے فیصلے میں جو مشاہدات دیے ہیں وہ ملکی قانون کیخلاف ہیں اور قانون کی نظر میں پائیدار نہیں۔ اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سائنسی شواہد کے اس دور میں بینچ نے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی (پی ایف ایس اے) کی ڈی این اے رپورٹس کو نظر انداز کیا جو ہر لحاظ سے استغاثہ کا مقدمہ قائم کرتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید