• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

4 سال سے چپ کا روزہ کھولنے کا وقت آگیا ہے، چوہدری نثار

راولپنڈی(جنگ نیوز) ملک میں جاری تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے سیاسی گہما گہمی کے دوران سینئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کا بیان بھی سامنے آ گیا۔

اپنے حلقے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چودھری نثار علی خان نے کہا کہ 4سال سے چپ کا روزہ کھولنے کا وقت آگیا ہے،خدا کو حاضر ناظر جان کر حلفاً کہتا ہوں بڑے بڑے عہدوں کی جتنی آفر مجھے ہوتی ہے کسی سیاست دان کو نہیں ہوتی، چار سال سے چپ کا روزہ رکھا ہوا ہے لیکن اب لگ رہا ہے کہ بہت جلد اپنے حلقے کے عوام کے ساتھ روزہ کھولوں گا۔ 

انہوں نے کہا کہ میرے حلقے کے عوام ووٹرز سپوٹرز کو میرے لئے ووٹ مانگنے پر کبھی شرمندگی نہیں ہو گی، میں کبھی ضمیر کا سودا نہیں کیا، نہ کوئی مجھے دو نمبر کہے گا، لوگ تو اقتدار کیلئے جوتیاں اٹھانے کو تیار ہو جاتے ہیں۔

 سابق وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا بھی آپ کی خدمتِ کے لئے موجود ہے، کسی کو یہاں آنے کی دعوت نہیں دی۔

اہم خبریں سے مزید