لاہور( نمائندہ جنگ)مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہبازشریف نے کہا کہ تاریخ عمران کو کرپٹ ترین فرد کے طور پر یاد رکھے گی،ساڑھے 3سال میں اپنے ہر دعوے پریوٹرن لینے والے کا نام عمران نیازی ہے۔سماجیرابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے جتنی بڑی بڑی باتیں کیں، اتنے ہی کم ظرف طرزِ عمل کا مظاہرہ کیا، عوام نے آٹا چینی دوائی اور ان کی ترقی لوٹنے والے عمران مافیا کو مسترد کر دیا ہے اور وہ تاریخ کی کرپٹ ترین حکومت کو ایک منٹ مزید برداشت کرنے کو تیار نہیں، اسلام، جمہوریت اور مغربی اصولوں کی دھجیاں اڑائیں، مسلسل بے ضمیری کا مظاہرہ کرنے والا آج اقتدار جاتا دیکھ کر اخلاق، اصولوں اور نظریات کے پیچھے چھپنے کی بزدلی دکھا رہا ہے۔