تہران (آئی ا ین پی ) ایران نے کہا ہے کہ ہم نے ایسی جگہوں پر تیل پہنچایا جس کے بارے میں امریکی تصور بھی نہیں کر سکتے،بائیڈن حکومت نےپابندیوں میں ڈھیل نہیں دی ، مزید جارحانہ رویہ اختیارکیا۔
ایرانی وزیر پٹرو لیم جواد اوجی نے کہا کہ آئل ٹینکروں کو ضبط کرنے کی امریکی کوششوں کے باوجود ایران تیل کی فروخت اور برآمدات بڑھانے اور اسکی قیمت وصول کرنے میں کامیاب رہا ہے۔
ایک انٹرویو میں اوجی نے کہا کہ صدر ایران رئیسی کی حکومت نے سابق وزیر پٹرو لیم بیژن زنگنہ کی مایوسی پر مشتمل پیشینگوئی کے باوجود ایران کے تیل کو برآمد کرنے اور ملک کے تیل کی فروخت کو بڑھانے کیلئے سبھی ممکنہ راستے اپنائے۔