اسلام آباد (این این آئی)پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کے گھر پر ان سے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال، تحریک عدم اعتماد، جوڑ توڑ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔علاوہ ازیں بلاول بھٹو زر داری اور شہباز شریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ،ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں نمبر گیم اور مستقبل کی حکمت عملی پر بھی گفتگو کی گئی ۔ ذرائع نے بتایاکہ اسلام آباد کی طرف مارچ کی حکمت عملی اور حکومتی اتحادیوں اور ناراض اراکین بارے بھی گفت و شنید کی گئی ۔ملاقات میں اکرم درانی اور احسن اقبال بھی موجود تھے۔