• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مور کی دُم کے پنکھ اُگنے میں کتنے سال لگتے ہیں؟

مور ایک خوبصورت اور رنگوں سے بھرپور پرندہ ہے جو ایشیائی اور افریقی ممالک میں پایا جاتا ہے، مور کی نر جنس کے سر پر ایک تاج ہوتا ہے جبکہ بالغ مادہ مورنی اکثر بھورے رنگ کی ہوتی ہے اور مورنی کے بچے، جنہیں موریلا کہا جاتا ہے، اُن کا رنگ زرد یا پیلا ہوتا ہے۔

مور کے مختلف رنگ ہوتے ہیں اور اگر جغرافیائی حساب سے دیکھا جائے تو ہمیں مختلف علاقوں میں مختلف رنگوں کے مور دیکھنے کو ملتے ہیں۔

کہا جاتا ہے کہ مور کی مختلف اقسام ہوتی ہیں لیکن تین اقسام زیادہ مشہور ہیں جن میں بھارتی مور، کانگو مور، سفید مور اور سبز مور شامل ہیں۔

کانگو مور
کانگو مور
بھارتی مور
بھارتی مور
سفید مور
سفید مور

مور کو اپنی دُم کے پنکھوں کو اُگانے میں تین سال لگتے ہیں:

فائل فوٹو
فائل فوٹو

مور کی پیدائش کے وقت دُم نہیں ہوتی، اُس وقت نر اور مادہ مور ایک جیسے نظر آتے ہیں، جب مور تین ماہ کے ہوجاتے ہیں تو اُن کے جسم پر پنکھ آنا شروع ہوجاتے ہیں اور تقریباََ تین سال کے عرصے میں مور کی دُم کے مکمل پنکھ اُگتے ہیں۔

مور کے بارے میں مزید دلچسپ حقائق:

فائل فوٹو
فائل فوٹو

مور کے گروہ کو ’مسٹر یا پارٹی‘ کہا جاتا ہے

مور کے گروہ کو ریوڑ نہیں بلکہ "مسٹر یا پارٹی" کہا جاتا ہے اور مور کے خاندان کو "بیوی" کہا جاتا ہے جبکہ مور کے بچے کو "پیچکس" کہا جاتا ہے۔

مور پھل، بیج، پھول، پتے، کیڑے مکوڑے، چیونٹیاں، تتلیاں وغیرہ کھاتے ہیں۔ دانے موروں کی سب سے عام خوراک ہیں کیونکہ یہ زمین پر رہنے والے پرندے ہیں۔

مور سانپ کا پیچھا کرتے ہیں

مور سانپوں کا پیچھا کرنے کے لیے بھی جانا جاتا ہے۔ مور سانپوں سے لڑتا ہے، یہاں تک کہ کوبرا جیسے زہریلے سانپ سے بھی۔

مور اُڑ سکتے ہیں

مور اُڑ سکتے ہیں لیکن زیادہ تر وقت زمین پر رہتے ہیں، چونکہ مور زمین پر رہنے والے پرندے ہیں، اس لیے وہ اڑنے کے بجائے بھاگنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ مور 16 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بھی دوڑ سکتے ہیں، جو کہ دوسرے زمینی پرندوں کے مقابلے میں کافی تیز ہے۔

مور کی لمبائی اور وزن

نر موروں کا وزن تقریباً 4 سے 6 کلو گرام ہوتا ہے جبکہ مورنی کا وزن 2.75 سے 4 کلو ہوتا ہے۔ مور کی لمبائی تقریباً 6 سے 7 فٹ ہوتی ہے جبکہ مورنی کی لمبائی تقریباً 3 سے 3.5 فٹ ہوتی ہے۔

مور کے چیخنے کی آوازیں ناخوشگوار ہوتی ہیں

مور کی ناخوشگوار چیخنے کی آوازیں آتی ہیں اور اسے اکثر اونچی آواز والی مخلوق سمجھا جاتا ہے۔ مور 11 مختلف آوازیں نکال سکتا ہے۔

مور بارش آنے کی اطلاع دیتے ہیں

مون سون کے دوران ان کی آوازوں کی گونج بڑھ جاتی ہے کیونکہ وہ آنے والی بارش کی اطلاع دیتے ہیں۔

مور جب اپنی دم ہلاتا ہے تو وہ ایک دھیمی آواز نکالتے ہیں جسے انسانی کان محسوس نہیں کر سکتا، مور جب خطرہ محسوس کرتے ہیں تو اونچی آواز نکالتے ہیں۔


مور 40 سے 50 سال تک زندہ رہ سکتا ہے

مور پوری دنیا میں پالے جاتے ہیں، اور مور چڑیا گھر کا ایک لازمی حصہ ہیں۔ جنگل میں موروں کی اوسط عمر 15 سے 20 سال ہوتی ہے۔

مور 40 سے 50 سال تک زندہ رہ سکتا ہے جب انہیں قید میں رکھا جاتا ہے۔ جنگل میں کم عمر کے پیچھے ایک بڑی وجہ شکاری جیسے شیر، بھیڑیے، کتے وغیرہ ہیں۔

خاص رپورٹ سے مزید