کیلیفورنیا (جنگ نیوز) رافیل نڈال انڈین ویلز ٹینس کے فائنل میں شکست کھاگئے۔ انہیں امریکی پلیئر ٹیلر فرٹز نے حیران کن طور پر اسٹریٹس سیٹس میں ہرا کر ٹائٹل جیت لیا۔ اس سال 21 ویں میچ میں نڈال کی پہلی ناکامی ہے۔ خیال رہے کہ2001 میں آندرے اگاسی کے بعد ٹیلر فرٹز انڈین ویلز میں جیتنے والے پہلے امریکی ٹینس کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی خواب میں بھی ایسی کامیابی کے بارے میں نہیں سوچا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ میں بہت ضدی ہوں، ران میں تکلیف کے سبب میں ایک موقع پر فائنل سے دستبرداری کا سوچ رہا تھا، لیکن ہمت نہ ہاری اور درد کی پروا نہ کرتے ہوئے ٹائٹل حاصل کیا۔