اسلام آباد(جنگ نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک) چینی وزیر خارجہ وانگ ایی 3روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے،وزارت خارجہ کے حکام،چینی سفارتکاروں نےچینی وزیرخارجہ کااستقبال کیا،چینی وزیرخارجہ اوآئی سی وزرائےخارجہ اجلاس میں بطورمہمان خصوصی شرکت کریں گے،چینی وزیرخارجہ کی وزارت خارجہ آمدپرشاہ محمود قریشی نے پرتپاک خیرمقدم کیا۔شاہ محمودقریشی سےچینی وزیرخارجہ اور اسٹیٹ کونسلرنےوفدکےہمراہ ملاقات کی،دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ سٹریٹجک، اقتصادی اور سکیورٹی تعاون،کورونا ، یوکرین صورتحال، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا،دونوں وزرائےخارجہ نے پاکستان اور چین کے درمیان تعلیم، زراعت سمیت باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب میں بھی شرکت کی۔