کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی 23 مارچ یوم پاکستان آج قومی اور ملی جوش اور جذبے کے ساتھ منایا جائے گا،گورنر سندھ عمران اسماعیل،وزیراعلی سید مراد علی شاہ اور دیگر اعلی حکام بانی پاکستان کے مزار پر حاضری دیں گے ٭ گلشن اقبال حسن اسکوائر کے قریب واقع سوئی سدرن گیس کمپنی کے باہر سیکڑوں افراد نے گیس کی لوڈشیڈنگ پر احتجاج کیا اور سڑ ک پر دھر نا دیا ،جس کے باعث بد ترین ٹریفک جام ہوگیا٭کلفٹن 2تلوار کے قریب شاپنگ مال میں کمسن بچہ خود کار سیڑھیوں (ایسکیویٹر) میں پائو پھنس جانے کے باعث زخمی ہوگیا ٭منگھوپیر تھانے کی حدودمری گوٹھ میں واقع گھر میں 32سالہ وفازوجہ رفیق کی پھندا لگی لاش ملی ، پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ متوفیہ نے خودکشی کی ہے ٭مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے٭فاران کلب انٹرنیشنل کے زیرِ اہتمام پروفیسر خورشید احمد کی پاکستان اور عالمِ اسلام کے لیے علمی، فکری و سیاسی خدمات کے اعتراف میں تقریبِ سپاس و تعارفِ کتب کی تقریب 23 مارچ کو شام 6 بجے، فاران کلب گلشن اقبال منعقد ہو گی٭مہر ویلفئیر سوسائٹی کی جانب سے شہر کے تین علاقوں لانڈھی،سرجانی اور خدا کی بستی میں سستی چینی کے اسٹال لگائے گئے٭ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ کی سرپرستی میں منگل کے روز 53ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کے خطوط تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی٭سابق صوبائی وزیر الحاج شمیم الدین کی پہلی برسی بدھ کو بعد نماز عصر مرحوم کی رہائش گاہ ایف83 بلاک بی نارتھ ناظم آباد پاکستان ہائوس میں ہوگی٭وفاقی اردویونیورسٹی میں 2 طلباء تنظمیوں میں تصادم کے دوران ایک دوسرے پر پتھراؤ سے شد ید کشیدگی پھیل گئی، پتھراؤ سے 3 طلباء زخمی بھی ہوگئے ٭مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 300 روپے فی تولہ کے اضافے سے ایک لاکھ 31ہزار روپے فی تولہ ہوگئی۔