کراچی (اسٹاف رپورٹر) انڈیپنڈنٹ لائرز گروپ سندھ چیپٹر (عاصمہ جہانگیر گروپ) کی کور کمیٹی کا ایک اہم اجلاس آج کراچی میں منعقد ہوا جس میں آئندہ عدالتی انتخابات کے لیے گروپ کی حکمت عملی کو حتمی شکل دی گئی، اجلاس کی صدارت گروپ کے قائد محمد یاسین آزاد (سینئر اے ایس سی)، سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آف پاکستان نے کی، کور کمیٹی کے اندر طویل مشاورت اور مکمل اتفاقِ رائے کے بعد گروپ نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات برائے سال 2027-2026 کے لیے اپنے نامزد پینل کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔