• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جب تک اسرائیل موجود امن قائم نہیں ہو سکتا، علامہ حسن ظفر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)معروف عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ جب تک اسرائیل کا ناسور موجود ہے دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ،لبنان پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری پر عالمی برادری کی خاموشی بتا رہی ہے کہ دنیا نے اسرائیل کو بے گناہ مسلمانوں کے قتل عام کا لائسنس دے دیا ہے، مسلمان ممالک لبنان کے مظلوموں کو بچانے کے لئے کھڑے ہو جائیں ورنہ پہلے فلسطین پھر لبنان اور پھر باری باری سب کا نمبر آئے گا، اگر مسلمان حکمرانوں نے امریکا اور اسرائیل کی بجائے ایران کا ساتھ دیا ہوتا تو آج بیت المقدس آزاد اور اسرائیل دنیا کے نقشے سے مٹ چکا ہوتا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید